پاکستان، چائینیز سٹیلائٹ سے منسلک ہونیوالا پہلا ملک بن گیا۔

پاکستان، چائینیز سٹیلائٹ سے منسلک ہونیوالا پہلا ملک بن گیا۔

پاکستان، چائینز سٹیلائٹ اور نیوگیشن سسٹم (بیڈو) سے منسلک ہونیوالا پہلا ملک بن گیا۔

اس سٹیلائٹ سے منسلک ہونے پر اب پاکستان کا امریکی سٹیلائٹ پر مکمل انحصارکسی حد تک ختم ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ اس سٹیلائٹ سے پاکستان نہ صرف عسکری اعتبار سے فائدہ اٹھا سکے گا، بلکہ اس سے قدرتی آفات  (سیلاب وغیرہ)  کی قبل از وقت اطلاع،  زراعت اور نقل و حمل میں رہنمائی بھی حاصل کر سکے گا۔

اسوقت زیادہ تر ممالک امریکی سٹیلائٹ اور نیویگیشن سسٹم سے منسلک ہیں جس کو جی پی ایس (یعنی گلوبل پوزیشنگ سسٹم ) کہا جاتا ہے۔ روس اپنا گلوناس( یعنی گلوبل نیویگیشن اور سٹیلائٹ سسٹم) جب کہ زیادہ تر یورپی ممالک گلیلیو نیویگیشن اور سٹیلائٹ سسٹم استعمال کرتے ہیں۔

عسکری اعتبار سے سٹیلائٹ اور نیویگیشن سسٹم کی اہمیت

واضح رہے کے عسکری اعتبار سے سٹیلائٹ اور نیویگیشن سسٹم بیلسٹک میزائیل اور کروز میزائل کی رہنمائی (گائیڈنس) اور ہد ف پر ٹھیک ٹھیک داغنے کے لیے خاصی اہمیت رکھتا ہے۔ اسی طرح سے سٹیلائٹ مختلف سٹیلائٹ گائیڈڈ میزائل ،عسکری گاڑیوں، ٹینکوں،  بحری  اور ہوائی جہازوں کی رہنمائی کے لیے بھی خاصے اہم ہیں۔ اور موجودہ دور میں دنیا کی زیادہ تر افواج کے ہتھیاروں ، جہازوں اور میزائیلوں کی رہنمائی کے لیے سٹیلائٹ پر انحصار پہلے سے کہیں بڑھ گیا ہے۔

چائینہ نے حال ہی میں بیڈو سٹیلائٹ اور نیوگیشن سسٹم کے سلسلے کا آخری سٹیلائٹ مدار میں بھیجا ہے۔

Image Credit: AFP

پاکستان کا چائنیز سٹیلائٹ کے ساتھ منسلک ہونا ایک خوش آئند اقدام ہے اور اس طرح پاکستان امریکہ کی بجائے  ایک قابل بھروسہ اتحادی کے سٹیلائٹ سسٹم سے عسکری اعتبار سے منسلک ہو کر اہم معلومات اور اقدامات کی حفاظت کو یقینی بنا سکا گے۔ یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کی کارگل کشیدگی کے دوران بھارت نے امریکی حکام سے پاکستانی عسکری اثاثوں کی اس خطے میں ہونیوالی نقل و حرکت کی سٹیلائٹ سے حاصل کردہ معلومات مانگی تھیں۔ تاہم امریکی حکام نے اسوقت بھارت کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ ہندوستان اور امریکہ کی حالیہ قربت کو لیکر اس بات کےقوی امکان موجود ہیں کہ امریکہ اہم موقعوں پر بوقت ضرورت یہ معلومات نہ صرف بھارت کو فراہم کرسکتا ہے بلکہ امریکی سٹیلائٹ کی مد د سے داغے جانے والے میزائیلوں کے نظام کو بھی دھوکہ دیا جاسکتا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

One thought on “پاکستان، چائینیز سٹیلائٹ سے منسلک ہونیوالا پہلا ملک بن گیا۔

Comments are closed.

error: Content is protected!!