آج-کی-دفاعی-خبریں

آج کی دفاعی خبریں

جنوبی کوریا نئے میزائل بنائے گا؟
ساوتھ کوریا کے بارےمیں اطلاعات ہیں کہ وہ  جلد نئے میزائل اور سپیس لانچ وہیکلز بنائے گا۔ جنوبی کوریا  نے یہ اعلان  امریکہ کی جانب سے عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد  کیا۔ اس ماہ کے شروع میں امریکی حکومت کی جانب سے 1979 سے نافذ ان پابندیوں کو ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔ جس کے تحت جنوبی کوریا پر  800 کلومیٹر سے زائد رینج والے میزائل بنانے پر پابندی تھی۔ ساوتھ کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہم اپنی دفاع کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے میزائل ڈویلپ کریں گے ، اسکے علاوہ سپیس لانچ وہیکلز پر بھی کام کیا جائیگا۔ دوسری جانب سے شمالی کوریا نے امریکہ کے اس فیصلے پر شدید الفاظ میں تنقید کی اور کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کے اپنے دفاع کے لیے بنائے گئے ویپنز کا بہانہ بنا کر جنوبی کوریا کو کھلی اجازت دینے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے اسکو امریکہ کی دوغلی پالیسی اور نارتھ کوریا  کے خلاف ہوسٹائل سٹریٹیجی قرار دیا گیا ہے۔
چین کی نئی  اینٹی ایئر کرافٹ گن
چین کی جانب سے  ایک نیو ٹائپ کی سیلف پروپلڈ 8 وہیل اینٹی ایئر کرافٹ گن ریویل کی گئی ہے۔ اس سیلف پروپلڈ وہیلڈ ایئر ڈیفنس سسٹم پر دو سرفیس ٹو ایئر میزائلز کے علاوہ ایک 35 ملی میٹر کی اینٹی ایئر کرافٹ گن نصب ہے۔ اس موبائل فیلڈ ایئر ڈیفنس سسٹم پر ایڈوانسڈ ریڈار اور فائر کنٹرول
سسٹم نصب ہے ۔ اس سسٹم کو میکنائزڈ ٹروپس کے ساتھ بھیج کر ایئر ڈیفنس کور کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ دنوں آپ کے ساتھ چین کے انڈر ڈویلپمنٹ سٹیلتھ یوٹلٹی ہیلی کاپٹر سے متعلق خبر شیئر کی تھی، آج چائنیز میڈیا سورسز نے اس ہیلی کاپٹر کو ڈویلپ کیا جانے پر کام کی تصدیق کی ، جبکہ ایک اور روٹرکرافٹ کے سکیل ماڈل کو دیکھایا گیا ہے۔ جس کے بارے میں کہا گیا ہے اس میں ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ کی صلاھیت ہوگی جبکہ اس میں دو سیٹس آف ونگ کے علاوہ ٹوٹل سکس روٹرز موجود  ہونگے۔
انڈونیشیا کے لیے ایف 16 کی آفر
امریکی حکومت کی جانب سے  لاک ہیڈ مارٹن کو کہا گیا ہے کہ وہ، انڈونیشیا کی ایئر فورس کے لیے ایف 16 بلاک 70/72 پچ کرے اور ان طیاروں کی انڈونیشیا کو فروخت کے لیے کوشیشں تیز کردے۔ ایف 16 کے بزنیس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر مائیک کیلے کے مطابق امریکی حکومت نے انڈونیشیا کو اے پی جی 83 اے ایسا ریڈار سے لیس وائپر کو ویپن پیکچ سمیت  فروخت کرنیکی  اجازت دے دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ ایسے وقت میں کیا گیا جب انڈونیشیا فرانس سے رفال فائٹر جیٹ خریدنے کے لیے بات چیت میں کافی آگے جاچکا ہے۔ لہذا اب یہ واضح نہیں کہ اس کے بعد انڈونیشیا فرانس سے رفال خریدتا ہےیا پھر امریکی ایف 16 کا انتخاب کرتا ہے، یا پھر دونوں کو محدود تعدا دمیں حاصل کرتا ہے۔ ہوسکتا ہے انڈونیشیا 90 کی دہائی میں حاصل کردہ 33 ایف 16 کو رپلیس کرنے کے لیے وائپر خریدے اور رفال کو بھی کنسیڈر کرے۔ کاسٹ اور پہلے سے ایف 16 کے استعمال کو لیکر ہوسکتا ہے کہ انڈونیشیا ایف 16 بلاک 70 کی طرف رجوع کرے۔ آپ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں کمنٹ باکس میں اسکا اظہار ضرور کریں۔
تھائی لینڈ کو چائنیز ٹینک کی ڈلیوری
تھائی لینڈ کو  چائنیز کمپنی نورینکو کا تیار کردہ وی این 16 لائٹ ایمفی بیئس ٹینک ڈلیور کردیا گیا ہے۔ اس ٹینک کو گزشتہ دنوں ڈلیور کیا گیا ہےاور یہ تھائی لینڈ کی میرین کور کےاستعمال کریگی۔ تھائی لینڈ نے اس مقصد کے لیے تیرہ ملین ڈالر کاکنٹریکٹ ستمبر 2020  میں سائن ہوا تھا۔ وی این 16 بنیاد ی طور پر نورینکو کیZTFD-05 ایمفیبیئس اسلاٹ وہیکل کا ڈائریکٹ فائر  ایکسپورٹ ورژن ہے۔ اسکو 105 ملی میٹر کی رائفلڈ گن سے لیس کیا گیا ہے۔ ، جبکہ 7.62 ملی میٹر کی مشین گن اسکے علاوہ ہے۔ اس پر 76 ملی میٹر کے گرینیڈ لانچرز بھی موجود ہیں۔  اس وہیکل کی روڈ سپیڈ 65 اور واٹر پر سپیڈ 45 کلومیٹر پر آر ہے۔ اسکی رینج 500 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اسکو اپریٹ کرنے کے لیے چار کریو ممبرز کی ضرورت ہے۔ لیزر رینج فائنڈر، این بی سی پروٹیکشن اور کمپوٹرائزڈ فائر کنٹرول سستم اسکے دیگر فیچرز میں سے چند ایک ہیں۔
ترک ویپنزکی کوالٹی
ترک حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اولاق سرفیس ویسلز سے کیے جانیوالے کامیاب تجربے سے دنیا بھر کی ملٹریز کا ترک ویپنز کی کوالٹی پر اعتماد بڑھا ہے۔ ترک پریزیڈینسی آف ڈیفنس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل  دیمر نے کہا ہے کہ ڈیفنس انڈسٹری کی بقا زیادہ تر ایکسپورٹس پر ڈیپنڈنٹ ہے۔ اور ترکی نے دفاعی صنعت میں ایکسپورٹ کو بڑھانےکے لیے  پرعزم ہدف متعین کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی کی پہلی آرمڈ ان مینڈ سرفیس ویسل کی تیاری اور کامیابی ترک مقامی دفاعی صنعت میں کامیابی کی عکاس ہے۔ دوسری جانب ترکی کی ان مینڈ ایئر ئل وہیکلز کی کارکردگی اور کوالٹی کو اب پوری دنیا تسلیم کرچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں ہمارے ڈرونز کو اسوقت، قطر، لیبیا، یوکرین اور آزربائیجان استعمال کررہے ہیں وہاں اس کے لیے پولینڈ اور مراکش سے آرڈرز وصول ہوچکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ترکی کی دفاعی صنعت  پر عائد مختلف طرح کی پابندیوں سے جہاں ہمیں مایوسی ہوئی وہیں ہم ان پارٹس اور سسٹمز کو لوکلی بنانے پر بہت پراگریس کرچکے ہیں تاہم اس میں مزید تیزی اور بہتری کی ضرورت ہے۔
مصر اور پاکستان کی مشترکہ مشقیں جاری
 پاکستان اور مصر کے درمیان دو ہفتوں پر محیط سکائی گارڈ ون مشقیوں جاری ہیں۔ ان مشقوں کا بنیاد ی مقصد دونوں فورسز کے ایئر ڈیفنس صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور ایک دوسرے کی تجربات سے سیکھنا ہے۔ اسکے علاوہ ان مشقوں کے بارے میں مصر کی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ایکسرسائز نہ صرف دونوں  ممالک کی فوج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع دیں گی بلکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا باعث بنیں گی۔ حکام کے مطابق ان مشقوں کو مستقبل کے چینلجز کے پیش نظر آرگنائز کیا گیاہے۔
رشیئن سب میرین پر سی ٹرائلز
 نیوی کے لیے پراجیکٹ 955اے کے تحت تیار ہونیوالی سب میرین پر سی ٹرائلز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے رشیئن نیوی پراجیکٹ 955 اور پراجیکٹ 955 اے کے تحت چار سب میرینز اپریٹ کررہی ہے۔ اس سب میرین سے بولاوا انٹرکونٹی نینٹل بیلسٹک میزائل جلد فائر کیا جائیگا۔  اس  سیریز کی سب میرین میں سے ہر ایک 16 بولاوا سیریز آئی سی بی ایم کیر ی کرسکتی ہے۔ یہ سب میرین اس سال کے آخر میں رشیئن نیوی کو باقاعدہ جوائن کرلیگی۔

error: Content is protected!!