چائنیز ایئر فورس نے کتنے امریکی طیاروں کو بھگایا
چین نے گزشتہ برس مئی کے مہینے میں ساوتھ چائنہ سی کے ریجن میں خلاف ورزی کرنیوالے امریکی طیاروں کے فلائٹ ریکارڈ شیئر کیے ہیں۔ حالیہ ریکارڈ در اصل دراندازی کرنیوالوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ چین کی ایئر فورس پوری طرح تیارہے اور کسی بھی قسم کی دراندازی کو روکنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مئی 2020 امریکہ نے ساوتھ چائنیہ سی کی جانب 35 بڑے جاسوس طیارے بھیجے ، جبکہ اس سال مئی کے مہینے میں امریکہ نے تقریبا 72 سپائی ایئر کرافٹ اس خطے میں بھیجے ،ان طیاروں میں الیکٹرانک ریکونیسنس اور اینٹی سب میرین وارفیئر ایئر کرافٹ قابل ذکر ہیں جنکو چین کی فورس کی تیاری ایسٹس کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ تاہم چائینیز ایئر فورس کی جانب سے ان طیاروں کو وارننگز دے کر بھگا دیا گیا۔
ایک اور خبر کے مطابق چائنیز ایئر فورس کے موسٹ ایڈوانسڈ اور لیٹسٹ ایئر کرافٹس کو اس سال ستمبر یا پھر اکتوبر کے اوائل میں ہونیوالی ژوہائی ایئر شو میں پرفارم کرنیکے لیے انوائیٹ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ نمائش گزشتہ برس نومبر میں منعقد ہونی تھی تاہم کووڈ پینڈمک کو لیکر اسکو ملتوی کردیا گیا تھا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.