فلپینز کے نئے بلیک ہاک کو حادثہ

فلپینز کے نئے بلیک ہاک کو حادثہ

اطلاعات کے مطابق فلپینز ایئر فورس نے اپنے تمام بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے فلیٹ کو گراونڈ کردیا ہے۔ فلپینز ایئر فورس کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ رات پیش آنیوالے نئے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد کیا گیا ہے۔ فلپینز ایئر فورس کے 205 ٹیکٹیکل ہیلی کاپٹر ونگ کے زیر استعمال بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو نائٹ ٹائم فلائٹ ٹریننگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے کی تحقیات کی جارہی ہیں۔ یاد رہےکہ فلپیزنے پولینڈ میں موجود سیکورسکی کمپنی کی سبسڈری سے ٹوٹل 16 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز آڈر کیے ہیں 241 ملین ڈالر کنٹریکٹ کے تحت اسوقت گیارہ ہیلی کاپٹر فلپینز کو ڈلیور کیے جاچکے ہیں۔ بقیہ پانچ ہیلی کاپٹر اس سال کے آخر تک ڈلیور ہونگے۔ یہ ہیلی کاپٹر تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر پندرہ افراد کو کیری کرنے صلاحیت رکھتا ہے اسکی زیادہ سے زیادہ سپیڈ 361 کلومیٹر پر آر اور رینج 460 کلومیٹر ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!