چین مصنوعی ذہانت سے لیس ہیلی کاپٹرز بنائیگا
چائنیز ہیلی کاپٹرز سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اب Z20 جیسے ہیلی کاپٹرز بنانے کے بعد زیادہ ایڈوانسڈ اور نئے ہیلی کاپٹرز ڈیزائن اور مینوفکچر کریگا۔ ان نئے ہیلی کاپٹرز میں ہیوی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز، نیکسٹ جنریشن ہائی سپیڈ ہیلی کاپٹرز اور جدید ٹیکنالوجی جیسا کہ آرٹیفیشیئل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت سے لیس ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔ یاد رہے کہ چین 1950 سے لیکر ابتک 12 پلیٹ فارمز پر مشتمل ٹوٹل 60 ٹائپ کے ہیلی کاپٹرز پرڈیوس کرچکا ہے۔ چند ہفتے پہلے چین کے انڈر ڈویلپمنٹ ممکنہ سٹیلتھ ہیلی کاپٹر کی تصاویر بھی انٹر نیٹ پر دیکھنے کو ملی تھیں۔ چائینز ایکسپرٹس کے مطابق چین کے لیے اب اگلا قدم چالیس ٹن کلاس کے ہیوی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر کی تیاری ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.