جنوبی کوریا اپنا آئرن ڈوم بنائیگا
ساؤتھ کوریئن وزارت دفاع نے 2.5 ارب ڈالر کے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے، آئرن ڈوم سسٹم کی طرح کا انٹرسپٹر تیارکرنیکی ہدایت دی ہیں۔اس پرجیکٹ پر اگلے سال کام شروع کردیا جائیگا۔ پراجیکٹ کے تحت مقامی سطح پر انٹرسپٹر کو ڈیزائن اور تیارکیا جائیگا، تاکہ شمالی کوریا کے لانگ رینج آرٹلری تھریٹس سے بچا جاسکے۔اس انٹرسپٹر کو تیار ہونے پر اہم مقامات، ملٹری اور سیکورٹی انسٹالیشنز پر ڈپلائے کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ آئرن ڈوم بھی بنیادی طور پر شارٹ رینج میزائلز، آرٹلری شیلز اور ڈرونز کو ڈیٹکٹ، آئیڈینٹفائی اور ڈسٹرائے کرنے کے لیے تیار کیا گیا، جنوبی کوریا بھی بالکل اسی طرز پر اپنا سسٹم بنانے کا خواہشمند ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.