نیٹو یوکرین مشقیں اور روسی دفاعی نظام
روس نے 2014 میں یوکرین سے حاصل کردہ کرائیمیا ریجن میں تعینات اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کی ریڈینیس کو ٹیسٹ کیا۔یو ایس، یوکے اور یوکرین سمیت نیٹو کے دیگر تیس ممالک کی بلیک سی میں شروع ہونیوالی مشقوں سے روس اور مغربی ممالک میں تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔سی بریز نامی ان مشقوں کے جواب میں روس نے کرائیمیا کے دفاع کے لیے ریڈنیس ٹیسٹس میں اپنے ایس فور ہنڈرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم اور پینٹسیئر سسٹم کے علاوہ بیس ایئرکرافٹ اور ہیلی کاپٹرز کو ڈپلائے کیا۔ اس میں سو 24 ایم بمبرز بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ روس کرائیمیا کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر اسکو یوکرین کا حصہ قرار دیا گیا جو اسکو واپس مانگتاہے۔ادھر دو ہفتوں پر مشتمل سی بریز مشقوں میں پانچ ہزار ملٹری پرسنیل تیس شپس اور چالیس ایئرکرافٹ شرکت کرہے ہیں جس میں امریکن میرین کور اور ڈسٹرائور شپ قابل زکر ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.