کیمونسٹ پارٹی کے سو سال اور صدر ژی کا اہم خطاب

کیمونسٹ پارٹی کے سو سال اور صدر ژی کا اہم خطاب

یکم جولائی کو  چین کی حکمران جماعت کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کو سو سال مکمل ہوئے۔ نو کروڑ سے زائد  ارکان پر مشتمل سی پی سی  1949 سے چین پر حکومت کررہی ہے۔ سو سالہ تقریب کے موقع پر چین کے صدر کا کہنا تھا کہ ”وہ دور ہمیشہ  کے لیے ختم ہو چکا ہے جب چینیوں کو قتل کیا یا پھر ڈرایا دھمکایا جاتا تھا۔ چینی رہنما نے مزید کہا، ”اگر کوئی بھی اس کی جسارت کرنے کی ہمت کرتا ہے، تو اس کے سر کو  دیوار چین کے ساتھ ٹکرا کر چکنا چور کردیا جائیگا۔ ملک کی سکیورٹی کے حوالے سے صدر ژی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ملک کو، ”قومی دفاع اور مسلح افواج کی تجدید کاری کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔”

تائیوان کے حوالے سے چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے اتحاد کو مکمل کرنا چاہتے ہیں اور جزیرے کو چین کی اہم سرزمین سے آزادی دلانے کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش کو ”توڑ” دینا چاہتے ہیں۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!