نیو ڈرونز سپر پاور

نیو ڈرونز سپر پاور

برطانوی ’’ڈرؤن وارز ‘‘ نامی دفاعی صنعتی نیوز پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ترکی نے ڈراؤنز کے شعبے میں کامیابیوں کا الم اپنے ہاتھ میں تھما رکھا ہے، کیے گئے تجزیات کے مطابق اب ترکی ڈرؤنز مارکیٹ میں لیڈر بننے کی راہ پر گامزن ہے۔تجزیے میں تبصرہ کیا گیا ہے کہ ترکی نے ڈراؤنز کے شعبے میں متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی اجارہ داری کی دیوار بھی گرا دی ہے۔بائراکتار ٹی بی ٹو کو مثال بناتے ہوئے لیبیا، شام اور قارا باغ میں ا س کی اعلی کارکردگی پر زور دیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ ترکی کی اس کامیابی نے برطانیہ کی توجہ کو بھی حاصل کیا ہے۔برطانوی وزیر دفاع بن ویلس کی رپورٹ میں بائراکتار ٹی بی ٹو کو مثال کے طور پر پیش کرنے کی یاد دہانی کرانے والے اس تجزیے میں کہا گیا ہے کہ’ترکی اس شعبے میں سپر پاور بننے کی را ہ پر گامزن ہے تو یورپی ممالک نیند میں ہونے پرضرور شرم محسوس کر رہے ہوں گے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!