پا ک نیوی کی برطانوی نیوی کے ساتھ ایکسرسائز
پاک بحریہ کی عالمی سمندروں میں تعیناتی کے سلسلے میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے (ہیلی کاپٹر سمیت) پورٹس ماؤتھ، برطانیہ کا دورہ کیا۔ پاک نیوی اور برطانوی نیول آفیشل کے درمیان ملاقاتوں کے بعد دورے کے اختتام پر، پی این ایس ذوالفقار نے پورٹس ماﺅتھ کے قریب برطانوی بحریہ کے جہاز ایچ ایم ایس ٹائین کے ساتھ دوطرفہ بحری مشق وائٹ اسٹار-lll میں شرکت کی۔ اس مشق میں ایڈوانسڈ نیول سٹریٹجیز جن میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز، بورڈنگ اور فورس پروٹیکشن ڈرل شامل تھے۔ مشق کا مقصد بحری معاملات کے ذریعے دفاعی معاونت کو فروغ دینا اور دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔ پاک نیوی کے ڈائریکٹو ریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے مطابق پی این ایس ذوالفقار کا برطانیہ کا دورہ دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات کو مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.