امریکی ایف 35 لائٹنگ کو لائٹنگ کا جھٹکا
حالیہ دنوں جاپان میں امریکی میرین کور کے زیر استعمال آئیواکونی ایئر سٹیشن پر ڈپلائیڈ دو ایف 35 لائٹنگ طیاروں کو اسوقت شدید نقصان پہنچا جب دوران پرواز ان دونوں طیاروں کو لائٹننگ نے سٹرائک کیا۔ حکام کے مطابق اس لائٹننگ سٹرائیک کی وجہ سے طیاروں کو کلاس اے کا نقصان پہنچا، تاہم پائیلٹس اس حادثے میں محفوظ رہے۔ اور وہ طیاروں کو بحفاظت اترانے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ کلاس اے مس ہیپ اس حادثے کو کہا جاتا ہے جس میں متعلقہ پائیلٹ ہلاک یا مستقل طور پر معذور ہوجائے، یا پھر ایسٹ کو 2.5 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.