یوکے کے لیے امریکی ڈرونز اور امریکی اور کوریئن کمپنی کا اتحاد
تقریبا دو سو ملین پاؤنڈ کی لاگت سے یوکے کی منسٹری آف ڈیفنس نے امریکہ سے تیرہ پروٹیکٹر ایم کے ون سرویلینس ڈرونز خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس آڈرکے ساتھ یوکے کے زیر استعمال پروٹیکٹر ڈرونز کی تعداد 16 ہوجائیگی۔ واضح رہے کہ امریکی کمپنی جنرل اٹامکس کے ایم کیو نائن بی سکائی گارڈیئن ڈرون کے بیس ورشن کو یوکے کے پروٹیکٹر ڈرون کے طور پر موڈیفائی کیا گیا ہے۔ اس میں ایکس بینڈ سٹیلائٹ کمیونیکشن بھی موجود ہے۔
امریکی کمپنی اوش کوش ڈیفنس اور ساؤتھ کوریئن کمپنی ہینوا مل کر امریکی فوج کے لیے ایم ٹو بریڈلی فائٹنگ وہیکل کو رپلیس کرنیکے لیے نئی مینڈ فائٹنگ وہیکل پر کام کریں گی۔ دونوں کمپنیوں کے اشتراک سے یہ وہیکل امریکی فوج کی پچ کی جائیگی، یاد رہے کہ امریکہ آرمی کے پاس اسوقت 3500 ایم ٹو بریڈلی وہیکلز موجود ہیں جو 1981 سے سروس میں ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.