امریکہ کا عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سےوائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اس دوران جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، امریکا اور عراق کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری رہے گا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ داعش سے نمٹنے کے لیے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے، عراق میں اس سال کےآخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور امریکا نے عراق کی مدد کی، اب ہم مل کر داعش سے لڑیں اور شکست دیں گے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.