افغان فوجیوں کی فوٹیج جاری

افغان فوجیوں کی فوٹیج جاری

گزشتہ روز افغان وزات دفاع کے ترجمان اجمل شنواری نے افغان آرمی کے افیسرز سمیت چھالیس فوجیوں کے پاکستان آرمی سے پناہ کی درخواست کی تردید کی تھی ۔ انھوں نے بی بی سی اردو کو کہا تھا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ ہمارے فوجی جوانوں نے کسی دوسرے ملک میں پناہ لی۔ لیکن اس کے جواب میں سوشل میڈیا پر ان کے آفیسرز کی پاک فوج کے آفیسرز کے ساتھ بات چیت اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرنیکی ویڈیو جاری کردی گئی ۔ اس ویڈیو کے علاوہ دیگر سپاہیوں کی ایک گروپ فوٹو بھی ریلیز کی گئی۔ اس ویڈیو میں افغان آفیسرز پاک فوج کے افسران کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے ہیں۔واضح رہے کہ پانچ آفیسرز سمیت ٹوٹل چھالیس افغان فوجیوں نے پاکستان میں پناہ کی درخواست کی تھی، جسکو پاک فوج نے بین الاقوامی قوانین اور عسکری طریقہ کار کے تحت پورا کیا، اس ماہ کے اوائل میں بھی تیس سے زائد افغان سولجرز کو درخواست پر محفوظ راستہ دیا گیا تھا۔ تاہم اس کو اچھالا نہیں گیا تھا، اور ایک ذمہ دار ملک ہونیکا مظاہر ہ کیا گیا تھا، آج اس ویڈیو کو بھی افغانستان کی حکومت کی طرف سے اس معاملے سے انکار کی وجہ سے ریلیز کیا گیا ہے۔ اور ایک لحاظ سے یہ میسج دیا گیا ہے کہ ذمہ دار ہمسایوں کی طرح رہیں تو یہ آپکے لیے اچھا ہوگا۔واضح رہے کہ اب ان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!