فلپینز اور امریکہ میں عسکری معاہدے کی بحالی
فلپینز اور امریکہ میں وزٹنگ فورس ایگریمنٹ کو بحال کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فلپینز کے صدر کی طرف سے امریکی سیکٹری دفاع کے دورے کے دوران کیا گیا ۔ فلپینز کے صدر نے اس سے پہلے اس 1999 میں طے شدہ معاہدے کو معطل کردیا تھا۔ وزٹنگ فورسز ایگریمنٹ کے تحت مشترکہ مشقوں کا انعقاد اور امریکی فوج کی شپس کے وزٹس کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان سن 2000 سے عسکری تعاون جاری ہے اور فلپینز اس خطے میں سب سے زیادہ امریکی فوج امداد حاصل کرنیوالے ملک ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.