چین کا یونیک میزائل اور راکٹ کنٹینر
چائنیز کمپنی چائینہ ایروسپیس لانگ مارچ انٹرنیشنل نے ایک یونیک راکٹ میزائل کنٹینر متعارف کروایا ہے جو 8*8 ٹرک چیسس پر مائینٹڈ ہے۔ بنیاد ی طور پر اس شپنگ کنٹینر کے اندر لانچر موجود ہے جس سے میزائلز اور راکٹس لانچ کیے جاسکتے ہیں۔ اس کنٹینر کو نہ صرف گراونڈ میزائل سٹیشن کی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ موو کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کنٹینر کو کارگو کیریئر کے ڈک پر بھی رکھ کر مطلوبہ جگہ لیجایا جاسکتا ہے۔ جب کنٹینر روف اوپن ہوتو اس کے اندر میزائل سسٹم کا پتہ چلتا ہے، ورنہ یہ ایک عام کنٹینر کی طرح معلوم ہوتا ہے۔ اس کنٹینر کے اندر موجود لانچر کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے ڈبلیو ایس 15 ان گائیڈڈ راکٹس، ڈبلیو ایس 22 گائیڈڈ راکٹس اور ڈبلیو ایس 33 پرسیشن میزائل کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ایس 43 لوٹرنگ میونیشن بھی فائر کرسکتا ہے۔ یاد رہے کہ ان میں سے ان گائیڈڈ راکٹس کی رینج 40 گائیڈڈ راکٹس کی رینج پنتالیس کلومیٹر ہے۔ اسی طرح سے پرسیشن میزائل ڈبلیو ایس 33 کی بات کریں تو اسکی رینج ستر کلومیٹر ہے۔ ڈبلیو ایس 43 لوٹرنگ میونیشن کی رینج 20 سے لیکر 60 کلومیٹر اور انڈیورینس تھرٹی منٹ ہے۔ یہ لوٹرنگ میونیشن 20 کلوگرام کا وارہیڈ کیری کرسکتا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.