جرمن ایئر فورس میں میٹی اوور اپریشنل

جرمن ایئر فورس میں میٹی اوور اپریشنل

جرمن ایئرفورس نے کہا ہے کہ اس کے پائیلٹس نے یوروفائٹر ٹائیفون پر میٹی اوور ایئر ٹو ایئر میزائل کے فلائٹ ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں اور اب اس میزائل کو اپریشنل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سروس کے فلیٹ میں موجود ٹائیفونز پر امریکی ساختہ ایمریم اور یورپیئن ساختہ شارٹ رینج انفراریڈ امیجنگ سسٹم ٹیل یعنی آئی آر آئی ایس ٹی میزائل انٹی گریٹ کیے جاچکے ہیں۔جرمن ایئرفورس کے پائیلٹ کے مطابق اب ایک یورو فائیٹر ٹائیفون پر چار میٹی اووردو ایمریم اور دو آئی آر آئی آئی ٹی میزائل کیری کیا کریں گے۔ڈیفنس نیوز ویب سائٹ کے مطابق میٹی اوور کی کمبیٹ رینج 200 کلومیٹر ہے۔ اور یہ ریمجیٹ ایئر بریدنگ انجن کی بدولت ہدف کی منوربلٹی کے لحاظ سے اپنی ویلوسٹی کو ایڈجسٹ کرسکتا ہے۔جرمن ایئر فورس کے مطابق میٹی اوور کو فلیٹ کے تمام یوروفائیٹرزکے ساتھ انٹی گریٹ کیا جائیگا سوائے ٹرینچ ون ٹائیفونز کے۔ ۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!