آج کی تین اہم دفاعی خبریں

آج کی تین اہم دفاعی خبریں

بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر کے سی ٹرائلز

بھارت کی ایئرکرافٹ کیریئر وکرانت کے سی ٹرائلز آج سے شروع کردیئے گئے ہیں۔ انڈین نیوی کے لیے تیار کی جانیوالی یہ ایئرکرافٹ کیریئر مگ 29کے اور KA-31 نیول ارلی وارننگ ہیلی کاپٹرز کو کمپلیمنٹ کرسکتی ہے۔انڈین نیوی ریسنٹلی خریدے گئے ایم ایچ 60 ہیلی کاپٹر اور تیجس کے نیول ورثن کو بھی اس کیریئر کے ڈیک سے اپریٹ کرنیکا ارادہ رکھتی ہے۔اس ایئرکرافٹ کیریئر کی لمبائی 262 میٹر اور چوڑائی 62 میٹر ہے۔اس کیریئر کی ٹاپ سپیڈ 28 ناٹس اور رینج 7500 ناٹیکل مائلز ہے۔

جارجیا کے لیے امریکی میزائلز

روس کے ہمسایہ ملک جارجیا امریکی کمپنیوں ریتھی اون اور لاک ہیڈ مارٹن کے مشترکہ طور پر تیارکردہ جیولن میزائلز کا آڈر پلیس کرنیکا ارادہ رکھتا ہے۔امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز اس کی منظوری دی۔ جارجیا تیس ملین ڈالر کی لاگت سے جیولن اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل خریدے گا۔ 2500 میٹر رینج رکھنے والے اس اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کو 1996 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اس خطے

میں یوکرین بھی اس میزائل کو استعمال کررہا ہے۔

مراکش کے بلاک 72 کے لیے انجنز کی خریداری

مراکش نے امریکہ سے پچیس بلاک 72 طیاروں کی ایکوزیشن کا کنٹریکٹ مارچ 2019 میں طے کیا تھا، اس کنٹریکٹ کی مالیت 3.7 ارب ڈالر تھی۔ مراکشن کے لیے ان ایئر کرافٹس کی امریکی میں تیاری جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان طیاروں کے لیے ریتھی اون کارپوریشن کو انجنز کے لیے دو سو ملین ڈالر کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اے پی جی 83 اے ایسا ریڈار سے لیس مراکش کو بلاک 72 طیاروں کی ڈلیوریز 2025 میں شروع کی جائیں گی۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!