افغانستان کی صورت حال
طالبان کے نائب امیر سراج الدین حقانی کے بھائی مولوی انس حقانی کی کابل میں سابق صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ انس حقانی جلال الدین حقانی کے بیٹے ہیں۔طالبان رہنما انس حقانی کی وفد کے ہمراہ حزب اسلامی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم گلبدین حکمتیار سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کی چینی سفیر وانگ یو سے ملاقات ہوئی ، وسیع البنیاد حکومت، انسانی حقوق کے احترام اور قانون کی حکمرانی کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے لیے افغانستان، چین، پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر تبادلہ خیال ہوا۔ ادھر چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس افغانستان میں ایک مضبوط حکومت کے قیام، افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔ ادھر طالبان کی حمایت میں بیان پر ،بھارتی رکن پارلیمنٹ کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لوک سبھا رکن شفیق الرحمن برق نےکہا تھاکہ افغانستان کی آزادی اس کا اپنا معاملہ ہے۔طالبان وہاں کی طاقت ہے اور انھوں نےامریکی پاؤں نہیں جمنےدیے۔ افغان لوگ طالبان کی قیادت میں آزادی چاہتےہیں۔ جیسےہندوستان نےانگریزحکومت سےحاصل کی۔ اس بیان پر اس رکن پارلیمنٹ پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.