امریکہ کے لیے اسرائیلی گاگلز

امریکہ کے لیے اسرائیلی گاگلز

یو ایس آرمی نے اسرائیلی کمپنی البیٹ سسٹمز کو 93 ملین ڈالر کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا ہے۔ ایلبٹ سسٹمز یو آرمی کو پیسیو نائٹ وژن گاگلز ڈلیور کریگی۔ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس نے ایوایٹرز نائٹ وژن ایمجنگ سسٹم تھری کے لیے تین کمپنیوں کو مدعو کیا تھا، جس میں سے اسرائیلی کمپنی کا انتخاب کیا گیا۔ اس معاہدے پر کام اگست 2025 میں مکمل ہوگا۔ ایک اورخبر کے مطابق یو ایس آرمی کی جانب سے بوئنگ کو 487 ملین ڈالر کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیاہے۔ جس کے تحت بوئنگ یوایس آرمی کے اپاچی ہیلی کاپٹر ز فلیٹ کے لیے سپورٹ کاکام سرانجام دیگی ۔ یاد رہے کہ 1984 میں یو ایس آرمی میں شامل ہونیوالے اپاچی ہیلی کاپٹر ز کے امریکہ اور دیگر ممالک کو فراہم کردہ اپاچی کے فلیٹ کی تعداد 2200 سے زائد ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!