پاکستان اور چین کی اہم دفاعی خبریں

پاکستان اور چین کی اہم دفاعی خبریں

پاک نیول سربراہ ایران پہنچ گئے

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ایران کے سرکاری دورے پرایران پہنچ گئے۔ دورے کے دوران نیول چیف نے اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور ناردرن فلیٹ کے کمانڈر کموڈور عبدالوہاب طاہری سے ملاقاتیں کیں۔ نیول چیف کی آمد پر کمانڈر ایرانی نیوی نے نیول چیف کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات کے دوران نیول چیف کو ایرانی بحریہ کے کردار اور مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون اور بحر ہند میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی، انسدادِ قزاقی اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے بحری امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلٸے پاک بحریہ کے کردار اور کاوشوں کو سراہا۔

چین کی ماک 30 ونڈ ٹنلز

چین کی جے ایف 22 ہائپر ویلوسٹی ونڈ ٹنل جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ ماک 30 کی سپیڈ کے ہائپر سانک ویپنز اور سپیس کرافٹس کی سیمولیشن کی کیپسٹی رکھتی ہے۔ جے ایف 22 ٹنل پراجیکٹ 2018 میں شروع ہوا تھا اور اسکو جے ایف 12 کی 2012 میں تکمیل کے بعد شروع کیا گیا تھا کہ ماک 5 سے نائن تک کے ہائپر سانک ویپن کو سیمولیٹ کرنے کے قابل ہے

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!