ا نڈ یا کے مطعلق د و ا ہم خبر یں

انڈیا کے مطعلق دو اہم خبریں

انڈین کوسٹ گارڈ شپ

انڈین کوسٹ گارڈ نے وکرم کلاس او پی وی کے سلسلے کی ساتویں شپ اپنے فلیٹ میں دو روز پہلے شامل کی۔ 98 میٹر لمبی یہ اوپی وی گیارہ افیسرز کے علاوہ ایک سو دس پرسنیل کو اکاموڈیٹ کرسکتی ہے۔ اس آف شور پٹرول ویسل کی ڈسپلیسمنٹ دو ہزار دو سو ٹن، سپیڈ 26 ناٹیکل مائل پر آر اور رینج 5000 ناٹیکل مائلز بتائی گئی ہے۔ایک اور خبر کے مطابق انڈین وزارت دفاع نے نیوی کے لیے چار استعمال شدہ مائن کاوئنٹر میشئر ویسلز حاصل کرنیکے لیے ریکوئسٹ فار انفارمیشن جاری کیا ہے۔اس مقصد کے لیے تین سے چار ویسلز خریدی یا لیز پر حاصل کی جائیں گی۔ پہلی سپ دس ماہ بعد اور پھر باقی چھ ماہ کے انٹرول کے بعد ڈلیورکرنیکا کہا جائیگا۔

انڈیا میں یورنیم کی سمگلنگ کی کوشش

این ڈی ٹی وی کے مطابق کلکتہ میں سی آئی ڈی نے مخبری پر کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو افراد کو اسووقت حراست میں لے لیا جبکہ وہ چار ہزار کروڑ انڈین روپے مالیت کی یورنیم سمگل کرنیکی کوشش کرہے تھے۔ یاد رہے کہ حالیہ چند ماہ میں انڈیا سے یورنیئم اور دیگر تابکار مواد کی سمگلنگ کی یہ چوتھی واردات ہے۔ اس مواد کو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسکی بین الاقوامی سطح پر خرید وفروخت پر پابندی ہے

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!