روس کے ڈرون میں اپ گریڈز
روس نے اپنے اوریئن ای ڈرون کو سٹیلائٹ سسٹم کے ساتھ آرمی 2021 فورم میں ڈسپلے کیا۔ سٹیلائٹ کمیونیکشن سسٹم سے منسلک کیے جانے سے اسکی رینج کو بڑھانے میں مدد ملے گی، اسوقت اس ڈرون کو ریڈیو چینل کی مدد سے کنٹرول کیا جارہا ہے جسکی رینج 250 کلومیٹر ہے۔ تاہم سٹیلائٹ لنک کی مدد سے اسکی اپریشنل رینج بڑھ جائیگی اور یہ ڈرون دنیا کے کسی بھی حصے میں اپریٹ کرسکے گا۔ یاد رہے کہ یہ ڈرون 200 کلوگرام ایکسٹرنل پے لوڈ کیری کرسکتا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.