قطر کے وزیر خارجہ افغانستان میں
افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کابل پہنچ گئے ہیں۔ کسی بھی غیرملکی سنیئرآفیشل کا افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونیکے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔ صدارتی محل میں وزرا نے انکا استقبال کیا وزیراعظم ملا محمد حسن کی سربراہی میں وفد کے ساتھ مذاکرات ہوئے ، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ بعد میں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کابل میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ۔ دوسری جانب امراللہ صالح کے گھر سے تلاشی کے دوران 6.5 ملین ڈالر برآمد کیے گئے ، اپنے ساتھ وہ کتنے لے گئے ہوں گے اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.