جرمنی کی ہیوی سب میرین
جرمن نیوی اور نارویجیئن نیوی کی طرف سے آڈر کی جانیوالی سب میرین کا ڈیزائن جاری کیا گیا ہے۔ جس کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ٹائپ 212 سی ڈی سب میرین موجودہ ٹائپ 212 اے سب میرین سے سائز اور ڈسپلیسمنٹ میں کافی بڑی ہے. اے ورثن کی لمبائی 183 فٹ اور ڈسپلیسمنٹ 1524 ٹن جبکہ سی ڈی ورثن کی لمبائی 240 فٹ اور ڈسپلیسمنٹ 2500 بتائی گئی ہے۔نئی سب میرین میں سٹیلتھ فیچرز کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیاہے۔ یاد رہے کہ ٹائپ 212 سی ڈی سب میرین بنیادی طور پر ناروے اور جرمنی کا جوائنٹ وینچر ہے جس میں دو سب میرین جرمن اور چار نارویجیئن نیوی کے لیے تیار کی جائیں گی اس منصوبے کی مالیت پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر ہے۔ناروے کو فرسٹ سب میرین 2029 اور جرمن نیوی کو 2032 میں ڈلیور ہوگی۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.