ارجنٹینا کے لیے تھنڈر بلاک تھری
ارجنٹینا کے لیے تھنڈر بلاک تھری
الحمد للہ گزشتہ روز تھنڈر بلاک تھری کی ارجنٹینا کی اپنی ایئر فورس کی ایکوزیشن کے حوالے سے بڑی خبر دیکھنے کو ملی، اطلاعات کے مطابق ارجنٹینا کی حکومت نے 12 تھنڈر بلاک تھری ایکوئر کرنیکے لیے اپنا اگلے مالی سال کے بجٹ میں 664 ملین ڈالر مختص کردیئے ہیں۔اس بجٹ کی اب ارجنٹینا کی کانگریس سے منظوری جلد متوقع ہے۔ حکومت کی جانب سے اس رقم کومختص کیے جانے اور بجٹ ڈرافٹ میں باقاعدہ تھنڈر بلاک تھری کا ذکر کیا جانا اس بات کی تصدیق ہے کہ ارجنٹینا نے اپنی ایئر فورس کےلیے انڈین، امریکن اور رشیئن پرپوزلز کو ریجیکٹ کردیا ہے۔ 644 ملین ڈالر بجٹ سے 12 تھنڈر بلاک تھری خریدے جائیں گے اور یہ 50 ملین ڈالر پر ایئر کرافٹ بنتا ہے جو اس سے پہلے بلاک تھری کے حؤالے سے سپلیکیولیٹ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ارجنٹینا کی حکومت کی طرف سے ان چھ سو چوالیس ملین ڈالر میں سے بیس ملین ڈالر رن ویز کی رپیئر اینڈ مینٹی نینس کے علاوہ متعلقہ انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ کے لیے رکھے گئے ہیں۔
چین کی آفر اور ممکنہ ایکوزیشن
چین کا وفد اس ایکوزیشن کے حوالے سے آج سے کچھ عرصہ پہلے ارجنٹینا گیا تھا اور اس میں وفد نے ارجنٹینا کی ایئر فورس کی کیپسٹی بلڈنگ اورمتعلقہ انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ کی آفر کی تھی۔ تھنڈر بلاک تھری کوحکومت کی طرف سے پرپوزڈ بجٹ میں منیشن کیے جانے سے یہ بات واضح ہے کہ ارجنٹینا کی ایئر فورس اس طیارے کو منتخب کرچکی ہے اور اس آنیوالے عرصے میں جلد از جلد انڈکٹ کرنیکی خواہش مند ہے۔ یاد رہے کہ اس ڈیل کے فائنل ہونیکی صورت میں اس کو پاکستان اور چین اکھٹے ایکزیکیوٹ کریں گے۔ فرینڈز جیسا کہ آپ سے کچھ عرصہ پہلے شیئر کیا تھا کہ تھنڈر انشااللہ بہت سی لو بجٹ ایئر فورسز اور مسلم ممالک کے لیے ایک آئیڈیل اور کاسٹ افیکٹیو پلیٹ فارم ثابہت ہوگا، خاص طور پر بلا ک تھری بہت سے لانگ رینج اور جدید ویپنز اور سسٹمز کے ساتھ ایک لو کاسٹ فور پوائنٹ فائیو جنریشن ملٹی رول پلیٹ فارم ہے اور آنیوالے عرصے میں اسکے مزید کسٹمرز سامنے آئیں جن میں سے ممکنہ طور پر آذربائیجان اور ملائیشیا قابل ذکر ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.