چین کا پینٹسیئر ایئر ڈیفنس سسٹم

چین کا پینٹسیئر ایئر ڈیفنس سسٹم

چائنیز ایروسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن نے ایف کے 2000 سیلف پروپیلڈ اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ یہ شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹِم صلاحیت اور ڈیزائن کے اعتبار سے روس کے پینٹسیئر ایئر ڈیفنس سسٹم کی طرح لگتا ہے۔ اس سے پہلے یہ کمپنی 2016 کے ژوہائی ایئر شو میں ایف 1000 سرفیس ٹو ایئر میزائل ویپن سسٹم متعارف کرواچکی ہے۔ جس میں دو 23 ملی میٹر کی گنز کے علاوہ کے ایس 1000 سرفیس ٹو ایئر میزائل کے بارہ میزائلز ریڈی ٹو لانچ موجود ہوتے ہیں۔ اس سسٹم کی زیادہ سے زیادہ رینج 22 کلومیٹر بتائی گئی تھی۔ جہاں تک ایف 2000 کا تعلق ہےتو اس میں بھی چھ میزائل اور دو گنز موجود ہیں لیکن اسکی افیکٹیو رینج پچیس کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ یہ سسٹم کروز میزائلز، ڈرون، آرمڈ ہیلی کاپٹرز اور ایئر ٹو گراونڈ میزائلز کے علاوہ ایئر کرافٹس کو انٹر سپٹ کرسکتاہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!