روس کا ہائپر سانک میزائل کا دوسراتجربہ
ہائپر سونک کروز میزائل کو نیوکلیئر پاورڈ سب میرین سے فائر کرنے کے بعد ، رشیئن نیوی نے منڈے کو اس ہائپر سونک میزائل کو ایک مرتبہ پھر سب میرین سے ٹیسٹ فائر کیا۔ اس دفعہ اس میزائل کو چالیس میٹر اندر واٹر اس سب میرین سے فائر کیا گیا۔ روس کے سابقہ نیول چیف آف جنرل سٹاف نے کہا ہے کہ زرکون میزائل کے سب میرین سے تجربے روس کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیوں کہ زرکون سے پروٹیکشن مخالفیں کے لیے ناممکن ہے۔ یاد رہے رہے کہ ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ سے اس میزائل کو فائر کرنے کی صلاحیت پہلے ہی رشیئن نیو ی کو حاصل ہے۔ تین سو سے لیکر چار سو کلوگرام کے وارہیڈ کے ساتھ یہ میزائل چالیس کلومیٹر کی بلندی پر فلائے کرتے ہوئے ماک 9 کی سپیڈ سے اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ اس ہائپر سونک میزائل کا پہلا تجربہ 2019 کے اینڈ پر پلین کیا گیا تھا، لیکن جنوری 2020 میں ہوا تھا، اس کے بعد اس کے تین مزید تجربات بھی کیے گئے تھے، جس میں اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں کے گئے ٹیسٹ شامل ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.