پاک نیول چیف کی ملاقات
کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور اور باہمی بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان کو پاک بحریہ کے کردار اور صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ دونوں سربراہان نے عسکری تربیت، دو طرفہ دورے اور دفاعی معاملات میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس دورے سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین دفاعی اشتراک کو فروغ ملے گا۔ ۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.