فرانس اور امریکہ میں اختلافات باقی
امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے دفاعی معاہدے کو لیکر فرانس کی آسٹریلیا کے ساتھ تقریبا 90 ارب ڈالر کی ڈیل کینسل ہونے پر فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اس کے علاوہ فرانس نے ان دونوں ممالک سے اپنے سفیروں کو بھی واپس بلایا تھا، فرنچ فارن منسٹر کے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس اور امریکہ میں اس معاملے پر ابھی اختلافات باقی ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے پر سنجیدہ ہیں اور دونوں ممالک کےدرمیان پیرس میں جاری بات چیت کے باوجود اختلافات موجود ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.