چین اور روس کی مشترکہ مشقیں
چین اور روس نے سائبیریا کے ساحلوں پر مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق “مشترکہ سمندر 2021” نامی مشقیں، روس کے شہر ولادی ووستوک کے کھلے سمندر کی خلیج گرینڈ پیترو میں کی جا رہی ہیں”۔مشقوں کابنیادی مقصد چینی اور روسی بحری بیڑوں کی مواصلاتی رابطے، بارودی سرنگ سے تحفظ، راکٹ لانچر اور آبدوز لانچر صلاحیتوں کا استعمال کر کے مشترکہ کاروائی کے ذریعے بحری اہداف پر فائرنگ کی قابلیت کو فروغ دینا ہے۔مشقوں میں چین نے پہلی دفعہ اپنی 10 ہزار ٹن سے زیادہ وزنی ڈساسٹرائرٹائپ 055 کو کسی دوسرے ملک تعینات اور مشقوں کے لیے بھیجے گا ۔مشقیں اتوار تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ کے، برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیکورٹی تعاون کے معاہدے، بحرالکاحل میں جوہری آبدوز فلیٹ بنانے میں آسٹریلیا کی مدد کرنے کے، اعلان کے بعد مذکورہ مشقیں شروع کرنا توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔امریکہ نے حال ہی میں کواڈ اتحاد کے تحت انڈوپیسفک میں مالابار مشقوں کا فیز ٹو مکمل کیاجس میں انڈیا، آسٹریلیا ، جاپان اور امریکی نیوی نے شرکت کی۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.