زلمے خلیل زادہ مستعفی ہورہے ہیں

زلمے خلیل زادہ مستعفی ہورہے ہیں

 امریکی وزیر خارجہ کے مطابق افغانستان کے لیے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد اس ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے انسپکٹر جنرل نے افغانستان سے امریکا کے انخلا کی تحقیقات بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے بتایا کہ افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد اسی ہفتے مستعفی ہو رہے ہیں اور اب ان کے نائب تھامس ویسٹ ان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ خلیل زاد اس عہدے پر گزشتہ تین برسوں سے بھی زیادہ عرصے سے فائز تھے، جنہوں نے ٹرمپ اور بائیڈن دونوں کی انتظامیہ میں کام کیا۔ ان پر اس بات کے لیے شدید نکتہ چینی بھی ہوئی کہ انہوں نے ٹرمپ کی صدارت کے دوران شروع ہونے والے امن مذاکرات میں طالبان پر جس قدر دباؤ ڈالنا چاہیے تھا اتنا دباؤ نہیں ڈالا۔ لیکن امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا، ”امریکی عوام کے لیے ان کی کئی دہائیوں پر محیط خدمات کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!