سابق افغان فوجیوں کی داعش میں شمولیت

سابق افغان فوجیوں کی داعش میں شمولیت

 عراق پر 2003 کے امریکی حملے اور اسکے بعد ملک میں خانہ جنگی اور تباہی وبربادی کے بعد داعش جیسی تنظیم معرض وجود میں آئی ۔ اس میں کئی سابق عراقی فوجی جنکو امریکہ نے تربیت دی تھی وہ بھی اس تنظیم میں شامل ہوئے۔ کچھ ایسا ہی اس وقت افغانستان میں دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں سے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے کابل میں اقتدار سنھبالنے سے قبل امریکی فوج کی نگرانی میں تربیت حاصل کرنے والی سابق افغان آرمی کے اہلکار ’داعش‘ کی صفوں میں شامل ہونے لگے ہیں۔افغان انٹیلی جنس سروس کے کچھ سابق ارکان اور ایلیٹ فورس اہلکار جنہیں امریکا نے تربیت دی تھی اور طالبان کی آمد کے بعد ترک کردیا تھا۔ اب وہ داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔امریکی اخبار “وال اسٹریٹ جرنل” کے مطابق دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے والے منحرف سابق فوجیوں کی تعداد نسبتاً کم ہے لیکن اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔مزید اہم بات یہ ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے ’آئی ایس آئی ایس‘ کو انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے میں مدد دینے کے علاوہ جنگی تکنیکوں میں اہم مہارت رکھتے ہیں۔کابل کے شمال میں واقع ضلع کے ایک رہائشی نے بتایا کہ اس کا کزن، افغان اسپیشل فورسز کا سابق اہم رکن ستمبر میں لاپتہ ہو گیا تھا اور اب داعش کے ایک سیل کا رکن ہے۔اس نے بتایا کہ افغان نیشنل آرمی کے 4 دیگر ارکان جن کو وہ شخص جانتا تھا حالیہ ہفتوں میں داعش تنظیم میں شامل ہو گئے تھے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!