داعش کے ارکان کا سرنڈر
افغان طالبان نے افغانستان کے ننگرہار صوبے میں ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد تنظیم داعش کے 65 کارندوں کو معافی دے دی۔ننگر ہار صوبے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ داعش کے 65 ارکان نے کوٹ باٹکوٹ تحصیلوں میں قبائلی سرداروں کی ثالثی میں خفیہ سروس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔حکام کا کہنا ہے کہ شرمندگی اور مستقبل میں کسی گروہ کے ساتھ نہ ملنے کا اظہار کرنے والے تنظیم کے ارکان کو معاف کر دیا گیا ہے اوران کے دوبارہ سے ہتھیار پکڑنے پر انہیں سخت ترین سزا دی جائیگی۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.