انڈین نیوی کو ڈسٹرائور کی فراہمی
انڈین شپ بلڈر ایم ڈی ایل نے پہلی وساکھاپٹنم ڈسٹرائور انڈین نیوی کو ڈلیور کردی ہے۔ انڈین نیوی کی طرف سے پراجیکٹ 15بی کے تحت چار آڈر کی جانیوالی ڈسٹرائور میں سے یہ پہلی شپ ہے۔ اسکی کنسٹرکشن کا آغاز اکتوبر 2013 میں کیا گیا، جبکہ یہ انڈین نیوی میں اس سال دسمبر میں کمشنڈ کردی جائیگی۔ اس شپ کو انڈین نیو کے ڈائریکٹوریٹ نے ڈیزائن کیا۔ اس پر اس پر اسرائیل ایرو سپیس انڈسٹریز اور تھیلس کے ریڈار کے علاوہ اس کو 32 سیلز کے وی ایل ایس کے ساتھ براک ایٹ سرفیس ٹو ایئر میزائل اور 16 براہموس کروز میزائل سے لیس کیا گیا ہے۔گزشتہ کلکتہ کلاس کی 76 ملی میٹر لیونارڈو گن کی جگہ اس پر 127 ملی میٹر کی بی اے ای سسٹمز کی گن کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس شپ کی ڈسپلیسمنٹ 7300 ٹن اور اپیڈ تھرٹی ناٹس ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.