چین کا ایف سی 31

چین کا ایف سی 31

 چین کے دوسرے ففتھ جنریشن کیریئر بورن ایف سی 31 کی فرسٹ فلائٹ گزشتہ دنوں کنڈکٹ کی گئی۔ اس پروٹو ٹائپ ورثن کو بلیو گرین کلر میں دیکھا گیا ہے۔ گوکہ یہ ایئرکرافٹ پہلے سے پروٹوٹائپ فیز میں موجود ایف سی 31 کی طرح ہی ہے لیکن کیٹاپلٹ لانچ بار اور فولڈڈ ونگ کو لیکر یہ بات وثوق سے کی جاسکتی ہے کہ اسکو خاص طور پر چائنیز نیوی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انیوالے چند سالوں میں اسکو باقاعدہ سروس میں جب شامل کیا جائیگا تو یہ چائنیز نیوی کا پہلا سٹیلتھ طیارہ ہوگا۔ نئے کیریئر بیسڈ ایف سی 31 کے ورثن کو اطلاعات کے مطابق جے 35 کا نام دیا گیا ہے۔ اسی دوران ایک کیرئر بورن کے جے 600 ارلی وارننگ ایئرکرافٹ کی ٹیسٹنگ کی تصاویر بھی ریلیز کی گئی ہیں۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!