آزربائیجان کے لیے تھنڈر

آزربائیجان کے لیے تھنڈر

 آذربائیجان کے ملٹری اتاشی کی طرف دیئے جانیوالے انٹرویو میں جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری کی ایکوزیشن سے متعلق بات کی۔ اس انٹرویو کی آج دو پاکستانی اور ایک انڈین سورس نے تصدیق کردی ہے۔ سورسز کے مطابق آزری ملٹری اتاشی نے کہا ہے کہ ہم جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری کے جلد حصول کے خواہشمند ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فضائیہ ہماری ایئر فورس کو ماڈرنائز کرنے میں ہماری مدد کررہی ہے۔ یاد رہے کہ آذربائیجان اپنے سویت ارا کے لڑاکا طیاروں کو رپلیس کرنا چاہتی ہے۔ گوکہ ماضی آذربائیجان رشیئن طیارے بھی ایویلیوایٹ کرچکی ہے تاہم روس کی جانب سے ناگورنوقراباخ جنگ میں آرمینیا کا ساتھ دینے پر کسی حدتک تعلقات میں کشیدگی رہی ہے۔ جبکہ جے ایف سیونٹین تھنڈر میں آزربائیجان کا انٹرسٹ بہت پرانا ہے اور اب بلاک تھری کے متعارف کروائے جانے پر اس میں دلچسبی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اور انشااللہ اسکے پاک فضائیہ میں شمولیت کے بعد اور اضافہ ہوگا۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!