اسرائیل اور امریکہ کی مشقیں

اسرائیل اور امریکہ کی مشقیں

 امریکی بحریہ کی ایک خصوصی ٹیم نے ایران کے خلاف تیاری کے سلسلے میں اسرائیلی بحریہ کے کمانڈوز کے ہمراہ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا ۔ اسرائیلی چینل 12 کےمطابق، امریکی کوئیک ایکشن ٹاسک فورس 51 کی خصوصی ٹیم جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات پہنچی ۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پیشتر بھی مشقوں میں حصہ لینے والی امریکی و اسرائیلی قوتوں نے اب ایران کے علاقے میں کسی امریکی سفارت خانے یا بحری جہاز پر ممکنہ حملوں کے تناظر میں یہ مشقیں کی ہیں۔ ان مشقوں کے بعد اس دستے کو خلیج میں متعین کیا جائے گا۔ اسرائیلی بحریہ اور کمانڈوز کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد کسی ممکنہ ایرانی جارحیت کا سامنا کرنے سمیت اسرائیل۔امریکی تعلقات کا مظاہرہ کرنا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!