شمالی کوریا کی آرٹلری ایکسرسائز

شمالی کوریا کی آرٹلری ایکسرسائز

 شمالی کوریا کے حکومتی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسکی زمینی فوج کے مسلح دستوں نے آج گولے داغ کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔گولے داغنے کا عمل مختلف توپ خانے کے یونٹوں میں مقابلہ بھی قرار دیا گیا۔اس موقع پر شمالی کوریاکی حکومت اور فوج کے اعلیٰ اہلکار بھی آزمائشی مقام پر موجود تھے۔شمالی کوریاکے میڈیا نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ مسلح دستوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے آیا ملکی لیڈر کِم جونگ اُن بھی موجود تھے یا نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ایسی ہی مشقوں کی نگرانی کمیونسٹ ملک کے اعلیٰ ترین لیڈر نے خود کی تھی۔ واضح رہے کہ رواں سال ستمبر سے شمالی کوریا کئی نئے میزائلوں کے تجربات کر چکا ہے۔جبکہ اس کے جواب میں جنوبی کوریا نے بھی مختلف طرح کے میزائل تجربات کیے جس میں سب میرین لانچڈ بیلسٹک میزائل قابل ذکر ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!