ایران کی جنگی مشقیں
ایرانی فوج نے خلیج عُمان کے ساحلی علاقے میں اپنی سالانہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی جنگی مشقوں کو ذوالفقار 1400 کا نام دیا گیا ہے۔ ان مشقوں میں ایرانی افواج کے بری، ہوائی اور بحری دستے شریک ہیں۔ ایرانی ٹیلی وژن کے مطابق خصوصی تربیت یافتہ اور ہتھیاروں سے لیس کمانڈوز جنگی مشقوں میں شامل ہیں۔ مشقوں کا علاقہ اسٹریٹیجک نوعیت کی آبنائے ہُرمز سے صرف ایک کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ اسی آبنائے ہُرمز کے راستے دنیا کی بیس فیصد تیل کی تجارت ہوتی ہے۔ ان مشقوں کا آغاز ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری بات چیت دوبارہ شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.