پاک آرمی کے لیے یوکرین کا میزائل؟

پاک آرمی کے لیے یوکرین کا میزائل؟

 بین الاقوامی میڈیا سورسز کا کہنا ہے کہ یوکرین کی سرکاری کمپنی لوچ نے اپنے گائیڈڈ میزائل کو ایم 113 ٹریکڈ آرمرڈ پرسنیل کیریئر پر کامیابی سے نصب کرنے کے بعد ٹیسٹ فائر کیا ہے۔یہ ویپن ڈمنسٹریشن ایک ایشیئن کسٹمر کے لیے کی گئی ہے۔ جس کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ یہ گائیڈڈ میزائل در اصل پاکستان حاصل کررہا ہے۔ کیوں کہ پاک آرمی کے پاس بڑی تعداد میں ایم 113 کا فلیٹ موجود ہے۔ اور کچھ عرصہ پہلے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے دورہ یوکرین کے دوران یوکرینئین ساختہ سکف اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل میں دلچسبی دیکھا چکے ہیں۔ اسی دوران پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے کہا گیا تھا کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی بنیاد پر دفاعی تعاون انہینس کرنے میں دلچسبی رکھتا ہے۔ اور دونوں ملک فیوچر میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکتے ہیں۔جہاں تک سکف اینٹی ٹینک میزائل کا تعلق ہے تو یہ ڈے ٹائم میں زیادہ سے زیادہ پانچ جبکہ نائٹ ٹائم تین کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!