جاپان کی چوتھی فریگیٹ
جاپان کی متسوبشی ہیوی انڈسٹریز کی طرف سے تیارکردہ چوتھی موگامی کلاس فریگٹ لانچ کردی ہے۔ اس شپ کو ناگاساقی کا نام دیا گیا ہے۔ حکام کی طرف سے اسکو نیکسٹ جنریشن فریگٹ کہا گیا ہے۔ اس کلاس کی پہلی شپ مارچ 2021 میں لانچ کی گئی تھی جبکہ دوسری نومبر 2020 اور تیسری جون 2021 میں لانچ ہوئی تھی۔ اس شپ کی ڈسپلیسمنٹ پانچ ہزار پانچ سو ٹن، لمبائی 132.5 میٹر اور یہ 90 پرسنیل کو اکاموڈیٹ کرسکتی ہے۔ اسکی زیادہ سے زیادہ سپیڈ تیس ناٹس ہے۔ اس میں بی اے سسٹمز کی نیول گن، ریتھی اون کے سی ریم اور مقامی ٹائپ 17 اینٹی شپ میزائل کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس فریگٹ پر 16 سیلز کا ورٹیکل لانچ سسٹم موجود ہے جس سے کواڈ پارکڈ ایولوڈ سی سپیرو میزائل فائر کیا جاسکتا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.