امریکی جنرل اور ایران

امریکی جنرل اور ایران

 امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل میکنزی نے کہا ہے کہ ایران کو روکنے کے لیے ان کے ملک کے پاس کئی انتہائی طاقت ور عسکری راستے ہیں۔ جمعرات کے روز برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں میکنزی کا کہنا تھا کہ “اگر تہران یہ سمجھتا ہے کہ وہ عراق اور شام میں اپنے حملے اور ہمارے ساتھ بے سود جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھ سکتا ہے تو اس کا نہایت سنگین نتیجہ سامنے آ سکتا ہے”۔ امریکی جنرل نے ایران کو خطے میں سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ادھر اسرائیلی وزیر دفاع جو اس وقت امریکہ میں موجود ہے اس نے کہا ہے کہ ایران ہم پر حملہ کرنے کے لیے ملک کے مغرب میں طاقت جمع کررہا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!