افغان ایئر فورس کے اہلکار کینیڈا میں
سابق افغان ایئر فورس کے ٹوٹل تیرہ ارکان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ کینیڈ امیں سیاسی پناہ لینے کی کوششوں میں ہیں۔ افغان ایئر فورس کے بارہ پائیلٹس اور ایک ایئر کریو چیف جو افغانستان سے بھاگنے کے بعد تاجکستان چلے گئے تھے، کینیڈا میں پناہ لینے کی کوششوں میں ہیں۔ یہ تمام افراہ افغان ایئر فورس کے اے سی 208 طیارے میں تاجکستان چلے گئے تھے، جہاں سے اب یہ نکلنے اور کینیڈا جانیکی تگ و دو کررہے ہیں۔ ان میں سے ایک اے سی 208 ، ایک ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹر اور ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا پائیلٹ ہے۔ لیکن ان تیرہ میں سے کوئی بھی امریکہ جانیکے لیے تیار نہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.