پاکستان کے بعد اب چین کا انکار

پاکستان کے بعد اب چین کا انکار

 بھارت میں منعقد ہونیوالی افغانستان سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کے بعد اب چین نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی طرف سے دس نومبر کو شروع ہونیوالی اس کانفرنس میں افغانستان کی نءی انتظامیہ کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ لہذا ماہرین پہلے ہی یہ کہ چکے ہیں کہ بھارت کی یہ کانفرنس محظ ایک سیاسی حربے سے بڑھ کر اور کچھ نہیں کیوں کہ اس میں جس ملک سے متعلق اجلاس ہورہا ہے اسکو ہی مدعو نہیں کیا گیاچند دن پہلے پاکستان کے نیشنل سیکورٹی ایڈواءزر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں امن خراب کرنے اور ماضی میں امن کوششوں کو سپاءل کرنیوالا کیسا افغانستان میں امن کے لیے سنجیدہ ہوسکتا ہے۔ لہذا پاکستان اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریے گا، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب چین نے بھی اس کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ہےدوسری جانب ایران اور روس کے علاوہ پانچ وسط ایشیائی ممالک قازقستان، کرغیز جمہوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے قومی سلامتی مشیروں نے اس میٹنگ میں اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔بیجنگ نے کہا ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ دیگر مصروفیات کی وجہ سے دہلی علاقائی سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت نہیں کرپائے گا۔ ذرائع کے مطابق بیجنگ نے تاہم کہا ہے کہ وہ باہمی چینلز کے ذریعہ بھارت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ برقرار رکھے گا۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!