اٹلی اور یوکے میں معاہدہ

اٹلی اور یوکے میں معاہدہ

اٹلی اور یوکے نے اپنے آستر سرفیس ٹو ایئر میزائل کی اپ گریڈ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس مڈلائف اپ گریڈ پروڈکشن پروگرام کے تحت اٹلی، فرانس اور یوکے کے زیر استعمال ایک ہزار آستر میزائلز کو ریٹروفٹ کریں گے، اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز 2023 میں ہوگا اور یہ تیرہ سال تک جاری رہے گا۔ پراجیکٹ کی ٹوٹل کاسٹ 1.2 بلین یورو بتائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آستر میزائل سیریز در اصل آستر 15 اور 30 کی فرنچ اٹالین ورٹیکل لانچ سر فیس ٹو ایئر میزائلز فیملی کا حصہ ہیں۔ آستر کو یور و سیم نے مینوفکچر کیا ہے جو یورپین کنسورشیئم کا حصہ ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!