ترکی اور یوکرین میں معاہدہ
ترک ایروسپیس انڈسٹریز نے یوکرین کی موٹر سچ کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹرز کے انجنز کا معاہدہ طے کیا ہے۔ترک ایرسپیس نے یہ معاہدہ اپنے پراجیکٹ 929 کے لیے طے کیا جسکو آٹک ٹو بھی کہا جاتاہے۔معاہدے کے تحت ترک کمپنی موٹر سچ سے کل 14 انجن حاصل کریگی۔
یادرہے کہ یوکرین سے ہیوی اٹیک کلاس ہیلی کاپٹر کے انجن کے حصول سے متعلق خبر سننے کو ملی تھی، لیکن اسکی سرکاری سطح پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ترک ایروسپیس کےمطابق اٹک ٹو ہیلی کاپٹر پر کام جاری ہے۔ جبکہ یوکرینیئن کمپنی پہلے دو انجنز ستمبر دو ہزار بائیس جبکہ باقی تمام 2025 تک بیچز کی صورت میں ڈلیورکریگی کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کی فرسٹ فلائٹ 2023 مین ہوگی ترک ایرو سپیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2023 میں ہمارے سو سال مکمل ہونے پر کئی انڈر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی فرسٹ فلائٹس پلین ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.