جرمن اور اسرائیلی کمپنی میں معاہدہ
جرمن کمپنی رین میٹل اور اسرائیلی کمپنی یو وثن نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے تحت یہ کمپنیاں ہیرو سیریز کے اسرائیلی ساختہ لوئٹرنگ میونیشنز کو یورپ کی آرمڈ فورسز کے لیے پرموٹ کرین گی۔ اسرائیلی کمپنی ان لوئٹرنگ میونیشنز کہ دستیاب جبکہ رین میٹل انکی انڈسٹریل، ٹیکنالوجیکل اور کمرشل شعبے کو دیکھے گی تاکہ اس ویپن سسٹم کی صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے۔ یاد رہے کہ ہیرو سیریز کے لوئٹرنگ میونیشن کے کئی ماڈلز تیار کیئے گئے ہیں جو دس سے لیکر 200 کلومیٹر تک مختلف مشنز کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اس سے پہلے اس سسٹم کا ہیرو 120 ورثن امریکن آرمی کو بھی جولائی میں فروخت کیا جاچکا ہے جسکی رینج 40 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.