جاپان اور ویتنام میں معاہدہ
جاپان اب ویتنام کو اپنا ڈیفنس ایکوئپمنٹ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرسکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہفتے کے روز اس بارے میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ ویتنام گیارہواں ملک ہے جس کے ساتھ جاپان نے اس قسم کا معاہدہ طے کیا ہے۔ جاپان اپنے لانگ ٹرم الائے امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی اس طرح کے معاہدے کرچکا ہے جس میں انڈونیشیا، فلپینز، آسٹریلیا اور برطانیہ شامل ہیں۔ ماہرین اس معاہدے کو ساؤتھ چائنیہ سی میں خطے کے ممالک میں کشیدگی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ جس پر امریکہ اور چین پہلے ہی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.