ملائیشین ایئر فورس کے لیے ایئر کرافٹ

ملائیشین ایئر فورس کے لیے ایئر کرافٹ

ملائیشین ایئر فورس کے لیے فائٹر لیڈ ان ٹرینر لائٹ کمبیٹ ایئر کرافٹ کے لیے روس نے اب اپنے مگ 35 کو بھی پیش کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کمپنٹیشن میں پہلے ہی جے ایف سیونٹین تھنڈر ، کوریئن ایف اے ففٹی اور رشیئن یاک 130 کمپیٹ کررہے ہیں۔ ملائشین ایئر فورس کے اس سال جون میں جاری کردہ ریکوئسٹ فار پروپوزل کے لیے 22 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سال کے اوائل میں تیجس اور امریکن ایف 16 ، فرنچ رافال کو ریجکٹ کرتے ہوئے کوریئن ایف اے 50 اور جے ایف سیونٹین تھنڈر کو شارٹ لسٹ کیے جانیکی اطلاعات سننے کو ملی تھیں تاہم کوئی مزید پیشرفت نہیں ہوسکی تھی۔ البتہ آنیوالے چند ہفتوں میں ان طیاروں میں سے کسی ایک کے انتخاب کی اطلاعات منظر عام پر آنیکے امکانات ہیں۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!